نئی دہلی، 2مارچ (یو این آئی) نربھیاعصمت دری قتل معاملہ میں پٹیالہ ہاوس عدالت نے پیر کو اگلے حکم تک تمام قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ پر روک لگا دی۔پٹیالہ ہاوس عدالت نے منگل کو ہونے والی پھانسی ٹال دی ہے۔
پون کے وکیل اے پی سنگھ نے عدالت کو واقف کرایا کہ ایک قصوروار پون گپتا کی رحم کی عرضی صدر کے پاس زیرالتوا ہے اور جب تک معاملہ میں کوئی واضح حکم نہیں مل جاتا تب تک کسی بھی قصوروار کو پھانسی نہیں دی جاسکتی ہے۔