نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 258 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری ۔









