دنیا میں کورونا وائرس سے پہلے کرکٹر کی موت ہو گئی ہے اور پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ظفر سرفراز کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں 7اپریل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے ظفر سرفراز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 7اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ سابق کرکٹر کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھے اور آج وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
30اکتوبر 1969 کو پیدا ہونے والے ظفر سرفراز نے کبھی بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی لیکن 50سالہ کرکٹر کو 15فرسٹ کلاس اور 6لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔
واضح رہے کہ ظفر سرفراز کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک ملک میں کم از کم 95افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔
دنیا بھر میں بھی اس کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری ہیں جہاں اب تک وائرس کے نتیجے میں ایک لاکھ 15ہزار افراد ہلاک اور 18لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔