ایک تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے کا قانون ناکافی ہے کیونکہ یہ خطرناک وائرس چھیکنے یا کھانسنے سے تقریبا 20 فٹ کی دوری تک جا سکتا ہے۔
سائنس دانوں نے مختلف حالات میں کھانسنے، چھیکنے اور سانس چھوڑنے کے دوران نکلنے والے آلودہ قطروں کی توسیع کا ماڈل تیار کیا ہے ۔ تحقیقات میں یہ ملا کہ کورونا وائرس سردی اور رطوبت والے موسم میں تین گنا تک پھیل سکتا ہے۔









