غازی آباد ، 14 اگست ( یواین آئی ) غازی آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ سریندر پرکاش گوئل کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ۔
مسٹر گوئل 27 جولائی کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں علاج کے لئے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعہ کی صبح ساڑھے چھ بجے انہوں نےآخری سانس لی۔