نئی دہلی ، 7 ستمبر (یواین آئی) دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جھڑپ کے بعد دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
خصوصی سیل کے افسر نے پیر کو بتایا کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں کی شناخت بھوپیندرعرف دلاور سنگھ اور کلونت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ، جو پنجاب کے شہر لدھیانہ کے رہنے والے ہیں ۔ پولیس نے ان کی تحویل سے چھ پستول اور 40 کارتوس برآمد کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں پنجاب میں کئی معاملات میں مطلوب ہیں۔