صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کےاعلان کو نائن الیون جیسے واقعات، انہتا پسندی اور دہشت گردی روکنے کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔کشنر نے توقع ظاہر کی کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل سے تعلقات استوار کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بحرین کا اقدام خطے کے ممالک کو مسئلہ فلسطین اپنے قومی مفادات اور خارجہ پالیسی سے الگ کرنے کا موقع دے گا۔







