استنبول: ترک پراسیکیوٹر نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مزید 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ترکی کے خبررساں اداے انادولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر نے 2 ملزمان کے لیے عمر قید جبکہ بقیہ 4 کے لیے 5 سال جیل کی سزا کی درخواست کی۔









