ماسکو ، 21 نومبر (اسپوتنک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 74 مریض لقمہ اجل بن گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 8233 عبور کرچکی ہے۔
کورونا وائرس سنٹر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 74 مریض فوت ہوگئے ہیں۔
ایک روز قبل شہر میں کورونا وائرس کے سبب 77 افراد کی موت ہوئی تھی۔