واشنگٹن ، 11 دسمبر(اسپوتنک) بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے ڈائریکٹر (سی ڈی سی) رابرٹ ریڈ فیلڈ نے کہا کہ امریکہ میں آئندہ تین ماہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے چیلینج سے بھر پور ہوں گے۔
مسٹر ریڈ فیلڈ نے کہا ’’اگلے تین مہینے امریکہ کے لئے بہت مشکل ہونے والے ہیں۔ میری ذاتی رائے میں یہ ملک کی صحت عامہ کی تاریخ کا سب سے مشکل وقت ہوگا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہے اور صرف نومبر میں ہی 40 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے مقابلے میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔