لندن،8 جنوری (یواین آئی) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کیپٹل ہل میں رونما ہوئے پرتشدد واقعہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات پرشک وشبہات پیدا کرنا اور حامیوں کو کیپٹل ہل میں پرتشدد واقعات کے لئے اکسانا مکمل طور پر غلط ہے اور میں ان کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔