عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری اور طلبی کے احکامات جاری کردیئے گئے، 8 عہدیداروں کےوارنٹ گرفتاری بدعنوانی کےالزامات پرجاری ہوئے۔انسداد بدعنوانی کمیشن کا کہنا ہے کہ 45 عہدیداروں کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں، گرفتاری و طلبی کے احکامات 3 سابق وزراء، 2 گورنر اور 6 سابق گورنروں کے نام جاری ہوئے۔









