لکھنؤ: اترپردیش کے اضلاع سہارنپور اور رامپور میں پولیس نے اسلحہ فیکٹریوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور ان کے بنانے کے آلات وغیرہ برآمد کئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سہارنپور کی کوتوالی نگر پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے کاروائی کرتے ہوئے گڑھی ملوک بی ایس این ایل ٹاور کے نزدیک سے غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلارہے تین افراد مقیم،شاہ دین اور عابد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزمین کے قبضے و نشاندہی پر مختلف ہتھیار و ان کے بنانے کے آلات و دیگر پرزے وغیرہ برآمد کئے ہیں۔