نئی دہلی، 31 اگست ؛ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 30941 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والے لوگوں کی زیادہ رہنے سے ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اور یہ تعداد 40 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی جا رہی تھی۔ پیر کو ملک میں 59 لاکھ 62 ہزار 286 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 64 کروڑ پانچ لاکھ 28 ہزار 644 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30941 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 275 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار 680 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں فعال معاملے 5684 کم ہو کر تین لاکھ 70 ہزار 640 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 350 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 438560 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔