اورنگ آباد،7 ستمبر ؛مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس وبا کی وجہ سے مزید سات افراد کی موت ہو گئی۔
خطہ کے ہیلتھ افسران نے نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ خطہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 24 کیسزاور ایک شخص کی موت ، ضلع پربھنی میں ایک شخص کی موت ، ضلع عثمان آباد میں 54 کیسز ، ضلع جالنا میں 16 کیسز، ضلع لاتور میں 13 ، ضلع ناندیڈ میں تین جبکہ ضلع ہنگولی میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔