پریاگ راج : الہ آبا د ہائی کورٹ نے کاشی وشو ناتھ مندر اور گیان واپی مسجد مقدمے کی بابت وارانسی سول کورٹ میں مندر کی جانب سے دائر مقدمے میں اگلے عمل پر آج روک لگا دی۔
ہائی کورٹ کے حکم سے نچلی عدالت کی جانب سے آٹھ اپریل کو دیے گئے اس حکم پر اب اسٹے لگ گیا جس میں مندر کی تفتیش کے لیے اے ایس آئی سروے کا حکم دیا گیا تھا۔
پہلے سول کورٹ نے مسجد احاطے کی تفتیش کے لیے اے ایس آئی سروے کا حکم دیا تھا۔