اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ستمبر میں خوراک کی قیمتیں عالمی سطح پر مسلسل دوسرے مہینے بڑھ کر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روم میں قائم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے 2021 میں ریکارڈ عالمی اناج کی پیداوار کا بھی تخمینہ لگایا لیکن کہا کہ یہ پیش گوئی کھپت سے آگے نکل جائے گی۔









