ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔عرب ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں۔









