ویلنگٹن، 11 مئی (یو این آئی/ژنہوا) نیوزی لینڈ میں بدھ کو کورونا انفیکشن کے کمیونٹی کیسز کی تعداد 7970 ریکارڈ کی گئی۔
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 2633 کیسز آکلینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔اس دوران ملک کے سرحدی علاقے سے 77 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں 381 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10 افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
ملک میں اب تک 1009876 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے۔