امروہہ : اترپردیش کے ضلع امروہہ کے سیدن گلی علاقے میں اتوار کو ایک نائی نے دوکان میں بال کٹوانے گئے نوجوان کا قینچی سے گود کر قتل کردیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیدن گلی کے محلہ جمائی پورا میں مزدوری کر کے کنبے کا گزارہ کرنے والا روہت(20)آج صبح محلے میں ہی محبوب نائی کی سیلون پر بال کٹوانے گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اپنی باری آنے پر بال کٹوانے کے سلسلے میں سیلون مالک محبوب اور اس کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔