لکھنؤ: اترپردیش میں 18ویں اسمبلی کے نئے اجلاس سے قبل اتوار کو منعقد آل پارٹی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کے مقام پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)ایم ایل اے اندرجیت سروج نے شرکت کی۔
اسمبلی اسپیکرستیش مہانا نے اسمبلی کی کاروائی کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لئے سبھی پارٹیوں سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ سبھی پارٹیوں کے تعاون کا تیقن ملنے سے ایوان میں مثبت ماحول بنے گا۔
ساتھ ہی اسمبلی اجلاس کے دوران زیادہ سے زیادہ اراکین اسمبلی خاص طور سے نئے اراکین کو اپنی بات رکھنے کا موقع ملے گا۔