نئی دہلی:کانگریس رہنما اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج سبھی حزب اختلاف جماعتوں کے قائدین کی ایک اجلاس بلایا ہے۔ اس جلسے میں جاری سرمائی اجلاس کے سیشن کے لیے منصوبہ بندی پر بات چیت کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سیشن میں کئی اہم مدعوں پر بحث ہورہی ہے۔ حکومت کئی اہم بلوں کو اس سیشن میں پاس کرانا چاہتی ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ میں ہند-چین فوجیوں کے درمیان توانگ میں ہوئی جھڑپ کا مسئلہ پر بحث ہوئی۔ حزب اختلاف نے اسے لے کر حکومت سے سخت سوال پوچھے۔ ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے مدعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے موجودہ صورتحال بدلنے کی چینی فوجیوں کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک پارلیمانی کمیٹی نے منگل کو راجیہ سبھا میں سی آر پی ایف اور بی ایس ایف جیسے مرکزی مسلح پولیس فورس میں بہت کم تعداد میں خواتین کی بھرتی پر مایوسی ظاہر کی۔ ساتھ ہی اس کمیٹی نے سرحدی چوکیوں پر مناسب ماحول بنانے کے لیے کارروائی کی مانگ کی ہے جس سے سیکورٹی فورس میں شامل ہونے کے لیے خواتین کو راغب کیا جاسکے