اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے اسپتال کو نشانہ بنانے کے ایک روز بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان سامنے آ گیا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نریندر مودی نے پیغام لکھا ہے کہ غزہ کے اسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا، متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لکھا ہے کہ اس جاری تنازع میں شہریوں کی ہلاکتیں سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے، ملوث افراد کو ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
Deeply shocked at the tragic loss of lives at the Al Ahli Hospital in Gaza. Our heartfelt condolences to the families of the victims, and prayers for speedy recovery of those injured.
Civilian casualties in the ongoing conflict are a matter of serious and continuing concern.…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 18, 2023