سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے موسم سے متاثر کسانوں کو راحت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان دنوں ریاست میں بدلتے موسم کی وجہ سے ربیع کے کسانوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ سی ایم یوگی نے کسانوں کی فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لیے سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔









