ایرانی حکومت نے دارالحکومت تہران میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث بدھ 23 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد بجلی اور پانی کے استعمال کو قابو میں رکھنا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں دونوں وسائل کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔









