چترا کے ڈپٹی کمشنر کیرتشری جی نے یہ جانکاری دی۔ کیرتشری جی نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس میں سوار تمام سات افراد کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ طیارہ رانچی سے دہلی جا رہا تھا۔ ایس ڈی پی او شبھم کھنڈیلوال نے بتایا کہ ساتوں لوگوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔













