فیئر فورڈ ایئربیس سازش کا الزام، ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے بڑا مطالبہ کردیا
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ اقدام برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فیئر فورڈ ایئربیس کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کا ایران میں مربوط ہونا ’’انتہائی ممکن‘‘ ہے۔
یہ ایئربیس امریکی بمبار طیاروں کے استعمال میں رہی ہے، جنہوں نے ایران پر حملے کیے تھے۔ تاہم تہران نے اس مبینہ سازش سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مغربی یورپ سے متعلق امور کے ڈائریکٹر جنرل نے برطانوی سفیر سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت ایران کے خلاف الزامات کی حمایت میں دستاویزات اور شواہد جلد از جلد فراہم کرے۔
ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر برطانیہ نے مبینہ واقعے سے متعلق شواہد فراہم نہ کیے تو اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے گا۔
فی الحال برطانوی حکومت کی جانب سے ایرانی مطالبے کے جواب یا شواہد فراہم کرنے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس معاملے نے تہران اور لندن کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا کردیے ہیں۔ تاریخپڑھیں