ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’’فتور‘‘ ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار ہوگئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدا میں فلم میں اداکارہ کے مقابل شوشانت سنگھ راجپوت کو ہیرو کے کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کے فلم سے الگ ہونے پر ادیتہ رائے کپور کو مرکزی کردار میں لے لیاگیا اور اسی وجہ سے یہ التوا کا شکار ہوئی تاہم اب یہ فلم کسی اداکار کی تبدیلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں ہوئی بلکہ اس کی وجہ ہدایتکار ابھیشک کپور کی طبعیت کی خرابی بتائی جارہی ہے۔دوسری طرف زرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی کا پہلا شیڈول رواںماہ مقبوضہ کشمیر میں شروع ہوناتھا مگر مقبوضہ وادی میں سیلاب کے باعث اب ایسا ہونا ممکن نہیں رہا ہے اور ریاست کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلم کی عکس بندی ایک ڈیرھ ماہ کے لیے ملتوی کردی جائے جس پر ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کرنے کا پروگرام بنالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سدھارتھ رائے کپورکی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کا بجٹ 20 ملین ڈالر رکھا گیا ہے اور اداکارہ ریکھا بھی اس میں بیگم کے اہم کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کو اگلے برس 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دوسری طرف کترینہ کیف جن کے متعلق کچھ عرصہ قبل خبریں گرم تھیں کہ وہ آپنی آنیوالی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں مگر اب انھیں حال ہی میں گیٹ وے آف انڈیا پر دیکھا گیا ہے اور وہ وہاں اپنی نئی فلم فینٹم کی عکس بندی میں حصہ لے رہی ہیں۔فلم ممبئی میں ہونیوالے حملوں پر بنائی جارہی ہے اور اس کے لیے تاج محل ہوٹل کے سامنے عکسبندی کی جارہی ہے کیونکہ یہاں پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔دریں اثنا کترینہ کیف جو ان دنوں اپنی آنیوالی بینگ بینگ کی تشہیر مین مصروف ہیں نے کہا ہے کہ سلمان خان ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں اور مصیبت میں ہر کسی کی مدد کرتے ہیں۔دوسری جانب جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم کے ہیرواداکار ہریتک روشن جن کا شمار بالی ووڈ کے بہترین ڈانسرز میں ہوتا ہے اپنی نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں ساتھی کترینہ کے ساتھ کچھ اعلیٰ درجے کے ڈانس مووز کے ساتھ نظر آئیں گے تو دوسری طرف کترینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہریتک کے ساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔کترینہ کیف نے فلم ’’ بینگ بینگ ‘‘ کے ایک منظر میں سمندر میں بے خوف ہو کر کشتی چلائی۔ یہ فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری طرف سلمان خان نے بھی اپنے ریالٹی شو ’’بگ باس ‘‘ کے سیزن آٹھ میں مدعو کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق ’’بگ باس‘‘ کی ٹیم نے فلم ’’بینگ بینگ ‘‘ کی ٹیم کو اپنے ٹی وی شو کی افتتاحی تقریب میں آنے کی دعوت کی ہے مگر ابھی تو فلم کی ٹیم نے آنے سے انکار کردیا ہے۔31 سالہ کترینہ کیف اس فلم میں ہریتک کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ دراصل ہالی ووڈ فلم ’’نائٹ اینڈ ڈے ‘‘ کا ریمیک ہے جس میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تو کترینہ نے اس فلم کے ٹائٹل ٹریک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اس فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں ہریتک کے ساتھ ڈانس میں ساتھ دینا میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا‘ اس کی لچکدار حرکات واقعی شاندار ہیں اور میرا ساتھ ساتھ ڈانس کرنا واقعی ایک واضح فرق تھا اور مجھے اس کے ساتھ اسٹیپ ملانے میں کافی توانائی صرف کرنا پڑی کیونکہ جب ہریتک ڈانس کرتا ہے تو اس میں قدرتی طور پر توانائی بھر آتی ہے اور اسے شاید ڈانس میں زیادہ کوشش نہیں کرنا پڑتی مگر کسی دوسرے کے لیے یہ بہت ہی مشکل کام ہے‘‘۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’’دھوم تھری میں ‘‘ گانے سے قبل میں نے اچھی ریہرسل کی تھی لیکن فائنل شوٹ میں ہریتک نے سب کو ڈانس میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ دوسری طرف ہریتک نے بتایا کہ ’’بینگ بینگ ‘‘ میری زندگی کی ایک بہترین فلم ہے‘ میں نے فلم کے فائنل رشز دیکھے ہیں اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔