ریاض کے کنگ خالد ائیرپورٹ پر حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متعدد خلیجی اور بین الاقوامی ائیرلائنز نے ریاض کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن جزوی یا مکمل طور پر معطل کردیے۔

اتوار کو اسلام آباد ریاض کی پرواز پی کے 753کو دمام اتارا گیا اور ملک کے تمام ائیرپورٹس سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لفتھانزا گروپ نے 16 اکتوبر، ائیر لنکا نے 18، اکاسا ائیر نے 13، ائیر انڈیا اور ائیر انڈیا ایکسپریس نے 15 اکتوبر تک ریاض کی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پروازیں منسوخ یا معطل کرنے والی دیگر بڑی ائیر لائنز اتحاد ائیر ویز، فلائی دبئی، امارات ائیرلائنز، ائیر عربیہ، کویت ائیر ویز، ترکش ائیر لائنز، انڈیگو، پی آئی اے اور دیگر شامل ہیں۔








