ممبئی۔ بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان میں مستقبل میں فٹ بال کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔موجودہ انڈین سپر لیگ میں امیتابھ کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن نے چیننین ایف سی ٹیم خریدی ہے۔امیتابھ نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ سے کھیل کو نئی اونچائیاں چھونے میں مدد ملے گی۔انہوں نے اپنے کالم میں لکھا میرا خیال ہے کہ اس سے آہستہ آہستہ آنے والے سالوں میں کھیل کے فی لوگوں کی دلچسپی اور بڑھیگی۔ انہوں نے کل چنئی کی ٹیم بلاسٹرس پر جیت پر خوشی ظاہر کی۔امیتابھ کے علاوہ تامل سپر اسٹار رجنی کانت اور چمپئن کرکٹر سچن تندولکر بھی یہ میچ دیکھنے پہنچے تھے۔ امیتابھ نے لکھا رجنی کانت اور سچن کے ساتھ یہ میچ جیتا اور ہماری ٹیم چیننین ایف سی کی جیت نے خوشی دگنی کر دی۔