مڈگائوں۔ متبادل ریاد بی کے فیصلہ کن گول کی مدد سے انڈین نیوی نے آج یہاں ڈورنڈ کپ کے کوارٹر فائنل لیگ گروپ میچ میں ٹف لکشمی پرساد ایس سی کو 3۔ 2 سے شکست دی۔ ریاد کے گول کی مدد سے انڈین نیوی نے دو میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ اپنا لیگ مہم ختم کی۔ٹف لکشمی پرساد ایس سی کو اب تین نومبر کو سلگائوکر ایف سی کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔ سلگائوکر ایف سی کو سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے اب صرف ڈرا کی ضرورت ہے۔ اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی گھریلو ٹیم سے کافی امیدیں تھیں لیکن آج وہ امیدیں کے مطابق کام نہیں کر پائے اور دوسر
ے ہاف میں ان کا دفاعی لائن بھی ڈھیلی نظر آئی۔وہیں دوسری طرف، سلگائوکر سے ہارنے والی مہمان ٹیم انڈین نیوی نے زیادہ عزم کے ساتھ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔