نئی دہلی۔ہندوستانی ہاکی میں پہلی بارہاکی انڈیا سالانہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا جس میں خواتین اور مرد طبقے میں 25۔ 25 لاکھ روپئے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ہاکی انڈیا موجودہ اور آئندہ ٹیموں میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کر کے انہیں انعام دے گا۔ ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل محمد مشتاق احمد نے کہا یہ ایک بڑا قدم ہے۔ یہ انعام کھلاڑیوں کی بھلائی کیلئے ہی نہیں بلکہ مستقبل میں بہتر کارکردگی کیلئے ان کا حوصلہ بڑھانے کی سمت میں بھی اہم ہے۔انہوں نے کہا ہاکی انڈیا خاندان کو اس کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ مستقبل میں بھی کھیل کوبڑھانے ۔پھیلانے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں گے۔ ہاکی انڈیا نے انفرادی ٹرافی کا نام ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا کے بیٹے دھروکے نام پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرو کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ احمد نے کہا ہاکی انڈیا ایگزیکٹو بورڈ اور ہندوستانی ہاکی کمیونٹی ہندوستانی ہاکی میں نریندر بترا اور ان کے خاندان کے شراکت کی تعریف کرتا ہے۔ بترا کو حال ہی میں ایف آئی ایچ کا صدر انعام بھی ملا ہے۔ احمد نے کہا دونگت دھرو بترا کی یاد میں بورڈ نے خواتین اور مرد طبقے میںسال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ان کے نام پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر انعام میں ایک ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور نقد انعام ہوگا۔ انعام دینے کا فیصلہ ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ کی 26 ویں میٹنگ میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ہاکی انڈیا کی سینئر نائب صدر مریما کوشی نے کی۔وہیںہندوستانی ہاکی ٹیم جب آسٹریلیا
سے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چار صفر سے ہاری تو شائقین کو زیادہ تعجب نہیں ہوا۔اکثر بڑی ٹیموں سے ہندوستانی ٹیم ایسے اسکور سے ہارتی ہی رہی ہے۔دوسرے میچ میں جب ہندوستان نے واپسی کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی تب بھی یہی لگا کہ شاید آسٹریلیا نے اپنی دوسرے درجے کی ٹیم میدان میں اتاری ہوگی۔لیکن پھر جب ہندوستان نے تیسرے میچ میں ایک صفر اور چوتھے اور آخری میچ میں تین ایک کے اسکور سے آسٹریلیا کو ہرا دیا تو جیسے کھلبلی مچ گئی۔بھارت میں ہاکی کے شائقین کو جیسے یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ یہ وہی ہندوستانی ہاکی ٹیم ہے جسے آسٹریلیا کی ٹیم جب چاہے، جیسے چاہے، جہاں چاہے ہراتی رہی ہے۔انھیں آج بھی دہلی میں 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں کا فائنل یاد ہے جب آسٹریلیا نے ہندوستان کو آٹھ گول سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ہاکی کے چاہنے والوں کیلئے یہ جیت کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
بی بی سی ہندی سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا،’یہ معجزہ ہی ہے اور اسے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کا کسی عالمی چمپئن ٹیم کے خلاف ایسا کھیل گزشتہ 30 سالوں میں تو نہیں دیکھا۔‘ان کا خیال ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے ارکان کو ہاکی انڈیا لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کا فائدہ ملا ہے. اس کے علاوہ ٹیم کے گول کیپر پی سری جیش بھی جیت میں اہم کڑی ثابت ہوئے ہیں۔ظفر اقبال کے علاوہ سابق اولمپئن ہرندر سنگھ بھی اس جیت کو خاص قرار دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے، ’ٹیم میں یہ تبدیلی مسلسل کھیلنے سے آئی ہے۔ اب کھلاڑی مخالف ٹیم کی حکمت عملی سمجھنے لگے ہیں جس سے فرق پڑا ہے۔‘آسٹریلیا کے خلاف اس جیت سے ہندوستانی ٹیم کا حوصلہ اب چمپئن ٹرافی کے لیے بھی بلند ہوگا جو ہندوستانی شہر بھوونیشور میں ہی چھ سے 14 دسمبر تک منعقد ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ اتوار کو اپنا 200 واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے تھے۔دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دینے والے ہندوستانی کپتان اپنی ٹیم کو اور کتنی کامیاب دلواتے ہیں۔ایوارڈز کی فہرست اس طرح ہے۔دھرو بترا سال کا بہترین کھلاڑی: مرد: 25 لاکھ روپئے،دھرو بترا سال کی بہترین کھلاڑی: خواتین: 25 لاکھ روپئے،بہترین نیو ٹیلنٹ کھلاڑی: مرد انڈر 21: 10 لاکھ روپئے،بہترین نیو ٹیلنٹ کھلاڑی: خواتین انڈر 21: 10 لاکھ روپئے،سال کا بہترین گول کیپر: پانچ لاکھ روپئے،سال کا بہترین مڈفیلڈر: پانچ لاکھ روپئے،سال کا بہترین فارورڈ: پانچ لاکھ روپئے،انمول شراکت کیلئے انعام: کوچوں اور اتحادی عملے کو: پانچ لاکھ روپئے،غیر معمولی کامیابی کیلئے صدر کا ایوارڈ: پانچ لاکھ روپئے۔