تروونتپرم۔سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کیلئے آسٹریلوی دورہ کافی چیلنج ہو گا لیکن اس سے موجودہ چمپئن کو عالمی کپ کی اچھی تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور اس کے بعد سہ رخی سیریز میں حصہ لے گا جس میں تیسری ٹیم انگلینڈ کی ہوگی۔ اس دورے کے ختم ہونے کے دو ہفتے بعد ہندوستانی ٹیم دوبارہ عالمی کپ کا خطاب بچانے کیلئے آسٹریلوی دورے پر جائے گی۔گواسکر نے یہاں سے 30 کلو میٹر دور صحافیوں سے کہاآسٹریلوی دورہ ہندوستان کیلئے مشکل بھرا ہوگا۔ انہیں واقعی سخت چیلنج ملے گا لیکن اس سے ٹیم کو ورلڈ کپ سے پہلے اچھی تیاری کا موقع ملے گا۔اپنے زمانے کا یہ بڑے بلے باز یہاں ایک انعام لینے کیلئے آئے تھے۔گواسکر نے سچن تندولکر کی حال ہی میں جاری کتاب میں سابق کوچ گریگ چیپل پر لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔اس سے پہلے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین پی نے انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام اور حوالہ فراہم کیا۔ گواسکر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔