ممبئی: ۷۰ اور۸۰ کی دہائی میں اپنی بے باک اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں نام کمانے والی اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ ایک بار پھر کسی کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زینت امان نے اپنی ۶۳ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میرے دونوں بچیاذان اور زہان بڑے ہوچکے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کے قابل ہیں اس لئے میں اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔ زینت امان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے اچھ
ے لوگ ہیں ان میں سی کسی ایک کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے میں کسی ہچکچاہت کا مظاہرہ نہیں کروں گی۔زینت امان کا کہنا تھا کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ شادی کے بعد میری زندگی کا مقصد میرے بچے تھے اور اب وہ دونوں بچے بڑے ہوچکے ہیں اس لئے اب اپنی توجہ اپنی آئندہ زندگی پردینا چاہتی ہوں۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے زینت امان نے کہا کہ میری عمر کی خواتین کے لئے بہت سے کردار ہیں اگر کوئی بھی اچھا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تو اسے ضرور ادا کروں گی۔بالی ووڈ ہیروئنز کو نیا انداز دینے والی گلیمریس اداکارہ زینت امان نے تریسٹھ ویں سالگرہ منا ئی۔ایور گرین اداکارہ اور ماڈل زینت امان نے انیس سو ستر میں مس ایشیا پیسیفک کا تاج اپنے سر سجایا، اداکارہ نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا، زینت امان فلموں میں جلوہ گر ہوئیں تو ہر طرف ان کی اداؤں کے چرچے ہو گئے۔ ستر اور اسی کی دہائی میں اداکارہ نے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا۔ درجنوں ایوارڈز اپنی گیلری میں سجانے والی زینت کے پرستاروں کی فہرست آج بھی طویل ہے۔