مظفر نگر (بھاشا)۔ سولہ سالہ ایک دلت لڑکی کی مبینہ طورپر آبروریزی کرنے کی کوشش کے ایک معاملہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرقاضی ضلع تھانہ کے تحت ماڈلا گاؤں میں ملزم کمل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ۶؍دسمبر کو دلت لڑکی کی آبروریزی کرنے کی کوشش کے بعد نوجوان فرار ہو گیا تھا ۔ نوجوان نے لڑکی کی آبروریزی کرنے کی اس وقت کوشش کی جب وہ گھر میں تنہا تھی۔ لڑکی کے والد کی شکایت کے بعد پولیس نے نوجوان کے خلاف آبروریزی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے جنسی جرائم کے تحت بچوں کا تحفظ (دی پروٹیکشن آف چائلڈ فرام سیکسول افینس )پاسکو قانون کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔