نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا میں سڈنی کے کیفے میں دولت اسلامیہ برائے عراقو شام (داعش) کے انتہاپسندوں کے ہاتھوں کئی لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
مسٹرمودی نے سوشل نٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے اپنے پیغام میں کہا “یہ واقعہ پریشان کرنے والا ہے۔ یہ غیر انسانی اور انتہائی افسوسناک حرکت
ہے”۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں خدا سے تمام یرغمالوں کی صحیح سلامت رہائی کی آرزو کرتاہوں۔
خیال رہے کہ داعش کے انتہاپسندوں نے سڈنی کے ایک کیفے میں کئی افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔ سیکورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔