نئی دہلی،15دسمبر(یو این آئی) ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کیداخلہ گیٹ کے نزدیک حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی غیر جانبدارانہ انکوائری پر سوال اٹھائے۔
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل سیاہ رنگ کی شال اور سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس اراکین پارلیمنٹ نے “سی بی آئی کس کے اشارے پر ناچتی ہے”امت شاہ جواب دو”مغربی بنگال کے خلاف سازش بند کرو، بنگال کے ساتھ ب
ھید بھاؤ نہیں چلے گا، ٹی ایم سی کو ڈرانا بندکرو، جیسے نعرے لگارہے تھے۔
بعد میں ٹی ایم سی کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے صحافیوں کو بتایا کہ سی بی آئی کا سیسیاسی استعمال کیا جارہا ہے، اس لئے اس سے آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انکوائری کی امید نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی ج یپی) کے صدر امت شاہ بھی ایک معاملہ میں دو ماہ تک حراست میں رہ چکے ہیں۔