کولمبو۔ورلڈ کپ 2015 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے آج سوشل میڈیا پر کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کل ہونے والا ساتواں اور آخری ون ڈے گھریلو سرزمین پر ان کا آخری میچ ہوگا۔ مہیلا نے صبح ٹوئٹر پر لکھا اپنے گھریلو میدان پر ٹیم کے ساتھ آخری پریکٹس سیشن کے لئے جا رہا ہوں۔
دو دن پہلے ہی ان کے قریبی دوست اور ساتھی کمار سنگاکارا نے کینڈی میں کہا تھا کہ یہ ان کے شہر میں ان کا آخری ون ڈے میچ ہو گا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ سنگاکارا نے ٹس
ٹ کرکٹ میں اپنے مستقبل کو لے کر فی الحال کچھ نہیں کہا ہے۔ موجودہ سیریز میں دو نصف سنچری ہی بنا سکے جے وردھنے بیٹی کی پہلی سالگرہ کی وجہ سے تیسرا میچ نہیں کھیلے تھے۔ گزشتہ میچ میں انہوں نے اننگ کی شروعات کی تھی۔انہوں نے ویسٹ انڈیز میں ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ اور اپنی سرزمین پر گزشتہ ون ڈے میں کافی رن بنائے۔