پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے داعش دہشت گرد گروہ کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، طاہر القادری نے منگل کے روز “امن پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ” کے زیر عنوان کے تحت ایک تعلیمی پروگرام کے دوران کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ، اسلام اور خدا کے نام پر اپنے بھیانک اقدامات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اقدامات اسلام اور قرآن کے اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ منہاج القرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ طاہر القادری نے داعش تکفیریوں کی جانب بعض مغربی نوجوانون کی رغبت کی جانب سے بھی خبردیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات کے نتیجے میں صرف اسلام اور مسلمانوں کا تشخص اور ان کی ساکھ خراب ہوکے رہ گئی ہے۔