جوہانسبرگ:شمالی افریقی ملک لیبیا میں بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے سے کل کئی افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے ۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ کشتی میں سوار 400 افراد بچا لئے گئے اور اب تک 25 لاشیں نکالی گئی ہیں۔
کشتی میں 600 تارکین وطن سوار تھے ۔ آئرش بحریہ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو بچانے کیلئے وہ اس علاقے میں موجود ہے اور سمندر سے لاشیں نکالنے کی مہم جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو بچانا بہت مشکل کام ہے کیونکہ کئی افراد کو تیرنا نہیں آتا۔حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد کے سمندر میں ڈوبنے کا اندیشہ ہے ۔
سال 2015 میں بحیرئہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں اب تک 2000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی 1607 تارکین وطن ہوئے تھے ۔بدھ کو بحیرئہ روم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لیبیا کے ساحل سے 25 کلو میٹر دور ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والے کشتی خراب موسم کے سبب سمندری لہروں میں پھنس گئی۔کشتی کی جانب سے مدد کی اپیل پر آیئریش نیوی کا جہاز اُس کی مدد کے لیے پہنچ ہی رہا تھا کہ کشتی میں سوار تارکینِ وطن ایک جانب اکٹھا ہو گئے اور کشتی اُلٹ گئی۔ امدادی کارروائیوں میں تین ہیلی کاپٹر اور تین جہاز حصہ لے رہے ہیں۔