اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج سے پوسٹ گریجویٹ کر رہے میڈیکل کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔کناڈیہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات گئے بائی پاس پر ایک کار میں مقامی شہری ڈاکٹر انکت تیواری مردہ پائے گئے ۔ بعدازاں انہیں ایم وائے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کو ڈاکٹر کے پاس سے ایک خودکشی نامہ برآمد ہوا ہے ، جس میں لکھا ہے ، مجھے نہیں پتہ، میں کہاں جا رہا ہوں ، اپنی مرضی سے جا رہا ہوں’۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔