صنعا:یمن کے سرحدی صوبہ حجہ کے بنی زیلا گاں میں سعودی عرب کے ہیلی کاپٹر حملے میں کل 30 افراد جاں بحق ہوگئے ۔مقامی شہریوں اور ہسپتال کے ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں سے کئے گئے راکٹ حملوں میں30 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں مرنے والے بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ حالانکہ سعودی عرب نے اس کی تردید کی ہے ۔ایک مقامی شخص خالد نے کہا کہ جب مقامی لوگ اورراحت اوربچا¶ کا کام کرنے والے زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے تبھی ہیلی کاپٹروں نے دوبارہ حملہ کردیا جس میں تین راحت کا کا م کرنے والوں اور دو شہریوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حملے کی وجہ سے جان بچانے کے لئے گھروں سے بھاگ رہے تھے ۔