ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کا کہنا ہے کہ انکے سسر اور ملینیم اسٹار امیتابھ بچن ہمیشہ عظیم رہیں گے ۔ایشوریہ کا ماننا ہے کہ امیتابھ کا اسٹارڈم باوقار ہے اور یہ وقار ہمیشہ برقرار رہیگا۔ امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ایشوریہ نے کہا کہ “ آج ہم ایک خاندان ہیں ۔ وہ ایک والد ہیں اور میرا ماننا ہے کہ یہ مقبولیت ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ “وہ ہم سب کیلئے عظیم تھے ، ہیں اور رہیں گے ”۔امیتابھ ان دنوں وجے نامبیار کی فلم “وزیر ” میں کام کررہے ہیں۔اس فلم میں امیتابھ مفلوج شطرنج کے کھلاڑی کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ وزیر میں امیتابھ کے ساتھ فرحان اختر نے بھی کام کیا ہے ۔