کولکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی 20 نومبر کو ہونی والی بہار کے وزیر اعلی نتیش کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہو ں گی۔ ترمل کانگریس کے ترجمان ڈیریک او برائن نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے مسٹر کمار نے محترمہ بنرجی کو دعوت نامہ بھیجا ہے ، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے پر محترمہ بنرجی نے مسٹر کمار کو مبارک باد دی تھی۔