امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے مداحوں کو ایک مشکل میں ڈال دیا، اب گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے پہلے 2000 ڈالر مالیت کی بڑی رقم ادا کرنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی نئی البم کی ریلیز کے کنسرٹ کے دوران اپنے مداحوں کو اپنے ساتھ وقت گزارنے، بات چیت کرنے اور سیلفی لینے کا موقع دیا ہے۔
لیکن یہ موقع اتنی آسانی سے نہیں ملے گا، اسے حاصل کرنے کے لیے پہلے 2000 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
یہ رقم دینے والا مداح سفر کے دوران بھی جسٹن بیبر کے سب سے قریب بیٹھے گا۔
جسٹن وہ واحد امریکی سلیبریٹی نہیں جنہوں نے اپنے ساتھ وقت گزارنے اور سیلفی لینے کی رقم وصول کرنا شروع کردی ہے۔
اس سے قبل مشہور و مقبول گلوکارہ ریحانا نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے کی رقم وصول کی، ملی سائرس نے بھی 3000 ڈالر مالیت کی بڑی رقم حاصل کی ہے۔