اناو : اترپردیش کے ضلع اناو میں گنگا گھاٹ علاقے میں پولس نے مشہور کمپنیوں کے نقلی لیبل لگاکر تمباکو کے ڈبے تیار کرنے والے ایک کارخانے کا پردہ فاش کرکے 75 لاکھ روپے سے زیادی قیمت کا مال برآمد کیا، پولس نے اس سلسلے میں چار لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ پولس کے ذرائع نے آج بتایا کہ اطلاع مہلنے پر پولیس کی ایک ٹیم نے اندرا نگر محلے کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر متعدد مشہور کمپنیوں کے لفافے اور ڈبے برآمد کئے ۔ سات ہی بڑی تعداد میں ان میں پیک کرنے کے لئے رکھا گیا تمباکو برآمد کیا۔ جائے وقوعہ سے پکڑے گئے چار لوگوں نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ کارخانے میں بڑی بڑی کمپنیوں کے نقلی لیبل لگاکر تمباکو کا کاروبار ہوتا تھا بعد میں اس کی سپلائی دوردراز تک کی جاتی تھی۔ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔