بلند شہر: اتر پردیش میں بلند شہر کے سلیم پور علاقے میں آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے دبش کے لئے جا رہے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور کانسٹیبل سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سلیم پور تھانے میں تعینات ستویر سنگھ غازی آباد میں بولیرو گاڑی میں سوار ہوکر دبش کے لئے جا رہے تھے ۔ دھتوري گاؤں کے پاس ایک ٹرک پلٹا ہوا تھا۔گھنے کہرے کی وجہ سے بولیرو گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ریت سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ صبح پانچ ہوا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حادثے میں ڈی ایس پی ستویر سنگھ (48)، کانسٹیبل نتن چوہان (27)ہلاک ہوگئے ۔ دوسرا کانسٹیبل جے کمار زخمی ہو گیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔