نئی دہلی : دہلی کے لوگوں کو آج گھنے کہرے کے ساتھ ساتھ شدید سردی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم از کم درجہ حرارت آج 4ء6ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شام تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا اندازہ ہے ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک بصارت 400 میٹر درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل صبح اور دوپہر کے وقت مختلف مقامات پر کہرا اور آسمان ابرآلود رہے گا۔واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے تک موسم غیر معمولی طور پر گرم رہا تھا لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شدید سردی کی وجہ دہلی میں اب تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے ۔