سیتاپور: اترپردیش میں سیتاپور سٹی کوتوالی علاقہ میں شادی میں کی گئی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے منڈپ میں بیٹھے دولہے کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات کوتوالی سیتاپور علاقہ میں واقع ایک منڈپ میں اوماشنکر رستوگی کے بیٹے امت رستوگی کی شادی ہورہی تھی۔ دولہا جس وقت منڈپ میں بیٹھا ہوا تھا اسی وقت نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی اور گولی امت کے سرمیں لگ گئی۔ سنگین حالت میں دولہے کو لکھنؤ کے ٹراما سنٹر لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ گولی کس نے چلائی۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔
خیال رہے کہ شاملی کے واقعہ کے بعد ریاستی حکومت نے خوشی میں فائرنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ۔ پولیس افسران کو سخت ہدایات دی تھیں۔