شھڈول:مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے چار کانسٹبلوں کو شراب پی کر ڈیوٹی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے ۔
سرکاری اطلاع کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ شرما نے کل کانسٹبل دیپک مشرا، سدھیر شرما، دیپک راجپوت اور دیواشیش مشرا کو شراب پی کر ڈیوٹی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا۔ چاروں سپاہی ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالت میں پکڑے گئے تھے ۔ ان کا طبی معائنہ کرایا گیا اور جب اس بات کی تصدیق ہو گئی تو ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔